Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ : دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین ایف سی جوان اور ایک پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ : دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین ایف سی جوان اور ایک پولیس اہلکار شہید
November 19, 2016

 کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ کے علاقے یٹ روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین  ایف سی اہلکار اور پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ایک  راہگیر زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ  اس وقت پیش آیاجب یٹ روڈ پر ایف سی اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار  احمد نواز محمد یونس،محمد علی اور  پولیس کانسٹیبل شاہ ولی شہید ہو گئے جبکہ ایک راہگیر حاجی محمد زخمی ہو گیا۔  اطلاع ملتے ہی ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو ٹراما سینٹر میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کاررروائی کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔  دریں اثنا وزیراعلی بلوچستان  نواب ثنا اللہ زہری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔