Friday, March 29, 2024

کوئٹہ دھماکے کے بعد سکیورٹی خدشات،عمران خان واپس اسلام آباد روانہ

کوئٹہ دھماکے کے بعد سکیورٹی خدشات،عمران خان واپس اسلام آباد روانہ
April 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) کوئٹہ دھماکے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ عمران خان نے کہاکہ بڑی زبردست وکٹ گرنے والی ہے ، اسلام آباد جاناضروری ہے۔ ایک صحافی نے عمران خان کی وکٹ گرنے والی بات پر سوال کیا کہ کیا چودھری نثار پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں ؟ ، کپتان نے جواب دیا کہ میں ابھی یہ نہیں بتانے لگا،بس تحریک انصاف سونامی پلس بننے والی ہے۔