Friday, May 17, 2024

کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کیخلاف درج

کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کیخلاف درج
July 31, 2019
کوئٹہ ( 92نیوز) گزشتہ روز ہونے والے کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا۔ دھماکے میں پانچ افراد شہید جبکہ 32کے قریب زخمی ہوئے تھے ،،شہداءکی نمازجنازہ آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی۔ کوئٹہ ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا جب گزشتہ روز  شہر کے مصروف ترین علاقے  میزان چوک سٹی تھانے کے قریب گشت پر مامور پولیس کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹ گیا ۔ کوئٹہ دھماکے میں 5افراد شہید ہوئے ، دھماکے کا مقدمہ  ایس ایچ او سٹی کی مدعیت میں  کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کر لیا گیا ۔ مقدمے میں  انسداد دہشت گردی ایکٹ ،قتل اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ، دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد شہید ہوئے جبکہ 32افراد زخمی ہوئے جن میں 6شدید زخمی افراد ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے کر جائے واقعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جبکہ سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔