Friday, April 26, 2024

کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
May 10, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ شہداءکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں اعلیٰ پولیس حکام سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ دہشت گردی کے مختلف واقعات میں اس سال شہید اہلکاروں کی تعداد تئیس ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے پولیس چیک پوسٹ کے قریب زوردار دھماکہ ہواجس کی آواز دور تک سنی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ایف سی کی گاڑیوں کے ساتھ ایدھی ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں دو اہلکار شہید جبکہ تین اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی موقع پر پہنچ گئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کر لیے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں 2 سے 4 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ رواں سال دہشت گردی کے مختلف واقعات میں پولیس کے 23 جوان شہید جبکہ کئی زخمی ہوئے۔