Monday, May 6, 2024

کوئٹہ دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ‏

کوئٹہ دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ‏
May 14, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ دھماکے کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہداء کی میتیں تدفین کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں ۔ کوئٹہ دھماکے میں شہید4پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزرا نے شرکت کی ۔

کوئٹہ میں دھماکا، چار پولیس اہلکار شہید ، 11افراد زخمی ‏

آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام اور اہلکار بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے،شہداءکی میتیں تدفین کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کا مکمل صفایا کرنے کے لئے پر عزم ہے ، بحیثیت قوم ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔،رمضان المبارک میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں۔