Monday, September 16, 2024

کوئٹہ دھماکے میں انتہائی مہلک اور خطرناک امریکی بارودی مواد سی فور استعمال کیا گیا

کوئٹہ دھماکے میں انتہائی مہلک اور خطرناک امریکی بارودی مواد سی فور استعمال کیا گیا
August 10, 2016
  کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ کے سول اسپتال خود کش دھماکے میں انتہائی مہلک اور خطرناک امریکی بارودی مواد  سی  فور استعمال کیا گیا جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد زیادہ ہوئی کوئٹہ میں ہونے والے بیشتر بم دھماکوں میں یہی خطرناک بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق سول اسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں دہشت گردوں نے ظلم اور بر بریت  کی انتہا  کر دی خود کش  حملے میں انتہائی خطرناک اور مہلک  بارودC-4کا استعمال کیا گیا جس کے باعث  ہلاکتوں  کی تعداد زیادہ ہوئیں۔ امریکی بارودC-4اس سے  پہلے  بھی کوئٹہ میں ہونے والے بیشتر بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں استعمال ہو چکا ہے۔ اس خطرناک بارود کی زد میں آنے سے جاں بحق افراد کے جسم جھلس جاتے ہیں اورناک اور کانوں سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور نے خود کو وکلاءکےہجوم  میں پہنچ کر   اڑایا جس کے باعث کئی وکلا دھماکے کی زد میں آکر شہید ہوئے جبکہ کئی وکلاءکے جسم دھماکے کی شدت سے جھلس گئے ۔ ذرائع کے مطابق سول اسپتال خود کش حملے کے بعد حملہ آور کے جسم کے اعضاءکو ڈی این اے  کیلئے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ بارود کے نمونوں اور بال بیرنگز کو بھی فرانزک لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے تاکہ حملہ آور کی شناخت جلد  ہو سکے ۔