Thursday, March 28, 2024

کوئٹہ، دونوں بم دھماکوں کے مقدمات تھانہ سی ٹی ڈی میں درج، تحقیقات شروع

کوئٹہ، دونوں بم دھماکوں کے مقدمات تھانہ سی ٹی ڈی میں درج، تحقیقات شروع
August 9, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں گزشتہ روز دونوں بم دھماکوں کے مقدمات تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

صوبائی درالحکومت کوئٹہ ایک بارپھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں قتل اقدام قتل، دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے جائے واقعہ سے شواہد اکھٹے کرکے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔

گزشتہ شب بلوچستان اسمبلی کے قریب تنظیم چوک پر پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکارشہید، 12 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوئے جبکہ دوسرا دھماکہ سریاب روڈ پرہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی سول اسپتال میں زیرعلاج ہے، دوسری جانب شہر میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہیں۔