Friday, April 19, 2024

کوئٹہ حملہ مذاہب کے درمیان دراڑڈالنے کی کوشش ہے ، آرمی چیف

کوئٹہ حملہ مذاہب کے درمیان دراڑڈالنے کی کوشش ہے ، آرمی چیف
December 17, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ مذاہب کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ چرچ حملے میں ہمارے مسیحی پاکستانی بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بروقت رد عمل قابل تعریف ہے ۔
کمانڈر سدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کا دورہ کیا ہے ۔
کمانڈر سدرن کمان نے چرچ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم اور دیگر حکام بھی کمانڈر سدرن کمان کے ہمراہ تھے ۔