Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ :تحریک طالبان کا اہم کمانڈر  تین ساتھیوں سمیت گرفتار

کوئٹہ :تحریک طالبان کا اہم کمانڈر  تین ساتھیوں سمیت گرفتار
August 9, 2015
کوئٹہ(92نیوز)ایف سی او رحساس اداروں کی مسلم باغ ژوب اور کوئٹہ میں کارروائی کالعدم تنظیم تحریک  طالبان  پاکستان  کے اہم کمانڈر ملا اللہ نور  سمیت  تین دہشت گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود  برامد کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق حساس اداروں اور ایف  سی قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم  تنطیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اور  طالبان رہنما   زمان اخونزادہ کے  قریبی ساتھی ملا اللہ نور کو گرفتار کرلیا اسکے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برامد کرلیا گیاہے ۔ ایف  سی ترجمان کے مطابق کمانڈر ملا اللہ نور حال میں ہی  وزیرستان سے مسلم باغ پہنچا تھااور یہاں پر ژوب کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا جبکہ ایک کارروائی میں ایف سی اور حساس اداروں نے ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ قبل ازیں سیکورٹی حکام نے کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی اور کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ملزم  کے قبضے سے پستول ، بارودی مواد اور دیسی ساختہ بم میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کئے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن، پرنس روڈ اور کلی اسماعیل میں دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔