Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ بم دھماکا‘ ملکی قیادت کی شدید مذمت

کوئٹہ بم دھماکا‘ ملکی قیادت کی شدید مذمت
January 13, 2016
لاہور (92نیوز) ملک بھر کی حکومتی اور دیگر سیاسی قیادت نے کوئٹہ دھماکے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین‘ وزیر اعظم نوازشریف‘ وزیر داخلہ چودھری نثار سمیت دیگر سیاسی رہنماو¿ں نے کوئٹہ میں انسداد پولیو مرکز کے قریب خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ سیاسی قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہو گی اور دہشت گردوں کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت نے شہید اہلکاروں کے لواحقین کے لئے دس لاکھ، زخمیوں کے لئے پانچ‘ پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ آج کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک راہگیر سمیت 15 سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔