Friday, May 3, 2024

کوئٹہ : بلوچی زبان کی جامع اور مفصل لغت کا اجرا

کوئٹہ : بلوچی زبان کی جامع اور مفصل لغت کا اجرا
August 3, 2015
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں بلوچی زبان  کی جامع اور مفصل لغت کا اجراء کر دیا گیا ماہرین لسانیات کا کہنا ھے کہ لغت بلوچی زبان  کی ترویج کے لئے ایک اہم کاوش ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچی اکیڈمی کوئٹہ کے زیر اہتمام بلوچی ڈکشنری کی رونمائی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں بلوچ دانشوروں ادباء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ ڈکشنری بلوچی زبان کی سب سے جامع ڈکشنری ہے جو 1255صفحات پر مشتمل ہے اس میں تینتیس ہزار سے زائد الفاظ شامل کئے گئے ہیں جس میں بلوچی زبان کے تین علاقے کوہ سلیمان،رخشان اور مکران کے الفاظ شامل کئے گئے ہیں۔ اس ڈکشنری پر باقاعدہ طور پر 2003سے کام کا آغاز کیا گیا اور تقر یبا بارہ سال بعد یہ مکمل ہوئی ۔ ادبا و دانشوروں نے اس کو ایک اہم د ستا ویز قرار دیتے ہوئے کہاکہ ڈکشنری کے اجراء سے بلوچی زمان کو مزید ترویج ملے گی ۔