Saturday, April 27, 2024

کوئٹہ، بلوچستان کے مختلف اداروں میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوئٹہ، بلوچستان کے مختلف اداروں میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
January 3, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان  کے محکمہ مواصلات  میں  غیر قانونی بھرتیوں جب کہ  صوبے کی اکلوتی ویمن یونیورسٹی میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ بلوچستان کے محکمہ مواصلات میں بڑے پیمانے پرغیرقانونی بھرتیوں کاانکشاف ہوا ہے،  غیرقانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ۔  361ملازمین کوریکروٹمنٹ پالیسی اورقوانین کےبرعکس بھرتی کیاگیا۔ دوسری جانب بلوچستان میں خواتین کی واحد سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں مالی بے ضابطگیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ یونیورسٹی کے اساتذہ کو تنخواہوں کی مد میں2کروڑ38لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی جاتی رہیں ،   حکام کے پاس دی جانے والی تنخواہوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔ سال2018میں تعمیراتی کاموں کیلئے ایک کروڑ77لاکھ روپے اضافی ادا ہوئے۔اعلامیے کے مطابق تحقیقات کیلئے حکومت بلوچستان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔