Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ : باراتیوں کی بس کو حادثہ !!! پانچ افراد جاں بحق، تیس زخمی ہو گئے

کوئٹہ : باراتیوں کی بس کو حادثہ !!! پانچ افراد جاں بحق، تیس زخمی ہو گئے
August 5, 2015
کوئٹہ (92نیوز) زیارت کے قریب باراتیوں کی بس کو حادثہ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 30 شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بارتیوں کی بس زیارت سے دکی جا رہی تھی کہ کواس کے قریب بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 30 باراتی جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، شدید زخمی ہو گئے جنہیں کواس کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی تاہم ہسپتال میں ادویات اور عملے کی کمی کے باعث مریضوں کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔