Wednesday, May 1, 2024

کوئٹہ ، ایگل اسکواڈ کے دوسرے کورس کے اختتام پر تقریب کا انعقاد

کوئٹہ ، ایگل اسکواڈ  کے دوسرے کورس کے اختتام پر تقریب کا انعقاد
October 16, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز )  کوئٹہ میں پاک فوج سے 10 ہفتوں کی خصوصی تربیت حاصل کرنے والےایگل اسکواڈ کے 200 جوانوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ، پاک فوج نے ایگل اسکواڈ کے جوانوں کو بدامنی کے واقعات سے نمٹنے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی خصوصی تربیت دی ۔ امن دشمنوں کا حملہ روکنے،اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصراور کمپاونڈ میں چھپے شرپسندوں کو انجام تک پہنچانے کے عملی مظاہرے کئے ۔ ایگل اسکوارڈ کے ان جوانوں نے جنہیں پاک فوج نے 10 ہفتوں کی خصوصی تربیت دی بلوچستان حکومت کے زیر اہتمام ایگل اسکواڈ  کے دوسرے کورس کے اختتام پر تقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ،کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور صوبائی وزرا نے شرکت کی ۔ تربیت حاصل کرنے والے ایگل اسکواڈ کے جوانوں نے موٹر سائیکلوں پر بھی دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کے مختلف مظاہرے پیش کئے ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ ایگل اسکوارڈ کا قیام بڑی سوچ کی عکاسی ہے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نےدوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایگل اسکوارڈ کے جوانوں کو انعامات سے نوازا۔