Friday, April 19, 2024

کوئٹہ : ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تشخیص‘ متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہو گئی

کوئٹہ : ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تشخیص‘ متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہو گئی
September 8, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ اس سال کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہو گئی جبکہ ایک خاتون سمیت 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کانگو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے رہائشی لال محمد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ 28سالہ لال محمد کو چند دن پہلے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک اور مریض 35 سالہ رحمت اللہ کا تعلق پشتون آباد سے ہے جسے ناک اور منہ سے خون اور تیز بخار ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مریض کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ وبائی امراض وارڈ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے بھر سے 98 مریضوں کو کانگو وائرس کے شبے میں داخل کیا گیا جن میں سے12 سالہ عبدالولی سمیت 28 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک خاتون سمیت 10 افراد اس خطرناک وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتا ل کے وبائی امراض وارڈ میں اب دو مریض زیر علاج ہیں۔