Sunday, April 28, 2024

کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 اہلکار زخمی

کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 اہلکار زخمی
January 2, 2017

کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں 2017 کی پہلی دہشت گردی، مغربی بائی پاس پر ایف سی اہلکاروں پر بم سے حملہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے، دو کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردوں نے مغربی بائی پاس سے ملحقہ پہاڑوں کے درمیان ایف سی کی عارضی فائرنگ رینج کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کیا۔

جیسے ہی اہلکار صبح تربیت کے لئے پہنچے تو بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا جس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد ایف سی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارون کے اہلکار اور اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے کی سرچنگ کے بعد اسے کلیئر کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دس کلو وزنی تھا۔