Friday, September 20, 2024

کوئٹہ : ایف سی کی  کارروائی میں 4شرپسند ہلاک

کوئٹہ : ایف سی کی  کارروائی میں 4شرپسند ہلاک
March 3, 2016
کوئٹہ(92نیوز)ایف سی اور حساس اداروں کی بلوچستان کے علاقے کاہان میں کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار شرپسند ہلاک، دو زخمی ہو گئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے کاہان میں بھر پور کارروائی کی ہے ،شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں ۔ ایف سی کے ترجمان کا کہنا ہے شرپسندوں کے پانچ ٹھکانے مسمار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔