Friday, May 17, 2024

کوئٹہ اور گردونواح میں موسم کی پہلی برفباری

کوئٹہ اور گردونواح میں موسم کی پہلی برفباری
January 2, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ اور گردونواح میں برف باری سے چاروں اطراف پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ، برف باری کو انجوائے کرنے لوگوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا جبکہ زیارت میں بھی برف باری سے خوبصورت نظارے دیکھے گئے۔ وادی کوئٹہ اور گردنواح میں سال نو کی پہلی برف باری صبح سے وقفے وقفے سے جاری رہی ، سفید موتی جب زمین پر برسے تو ہر شے نکھر اپنی اصل رنگ میں آگئی جبکہ چاروں اطراف سے پہاڑوں نے سفید چاردر ہوڑ لی ،برف باری کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہریوں نے رخ کرلیا تفریحی مقامات کا جہاں برف کے گولوں سے خوب انجوائے کرتے رہے جبکہ ان دلکش مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ بھی کیا ۔ زیارت میں بھی سفید موتیوں کے مانند برف باری سے چاروں اطراف سے پہاڑخوبصورت مناظر پیش کررہے ہیں ، موسم کا حال بتانے والوں نے خوشخبری دی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں برف باری اور بارش کا امکان ہے ۔