Sunday, May 12, 2024

کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان میں بڑے زلزلے کا خطرہ

کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان میں بڑے زلزلے کا خطرہ
September 25, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) پنجاب ،آزادکشمیر اورخیبرپختوانخوا میں شدید زلزلے کے بعد کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بڑے زلزلے کا خطرہ ہے ، ڈین فیکلٹی آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر دین محمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور چمن میں بلندوبالا عمارتیں بڑی تباہی کا باعث بن سکتیں ہیں ۔ پنجاب ،آزاد کشمیر اورخیبر پختوانخوامیں شدید زلزلے کے بعد کو ئٹہ اور چمن سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں پر بھی خطرے کے بادل منڈلا نے لگے ، ڈین فیکلٹی آف ارتھ اینڈ انوارمنٹل سائنسز پروفیسر ڈا کٹر دین محمد کا کڑ کا کہنا ہے کہ کو ئٹہ شہر سے 50کلو میٹر کے فا صلے پر غزہ بند میں ایک خطرناک فالٹ مو جود ہے جہاں 200 سال سے کوئی زلزلہ نہیں آیا ، اس فالٹ پر کافی انرجی جمع ہو چکی ہے جبکہ کوئٹہ  میں زلزلہ ریلوڈ ہو چک اہے ، یہ بتانا مشکل ہے کہ کس وقت آجائے۔ پروفیسر ڈا کٹر دین محمد کا کڑنے بتا یا کہ چمن فا لٹ کے اوپر بھی بڑا خطرہ ہے ، کو ئٹہ اورچمن کے اند ر بلند عمارتوں کے باعث نقصان کا خطرہ بڑھ گیا ہے  ۔ شہریوں نے بلڈنگ کورڈ کی خلاف ورزی کر نے وا لوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر دین محمد کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی کولوراڈو یونیورسٹی کے تعاون سے کوئٹہ  میں مختلف مقامات پر  آلہ جات نصب کئے گئے ہیں جن کی مدد سے ہمیں ایکٹو فالٹ کی موجودگی کا پتہ چلا ہے جو کہ تشویشناک ہے ۔