Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ اور پشین سے کالعدم انصارالشریعہ کے 2 ماسٹر مائنڈ گرفتار

کوئٹہ اور پشین سے کالعدم انصارالشریعہ کے 2 ماسٹر مائنڈ گرفتار
September 7, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ اور پشین میں حساس ادارے نے کارروائی کے دوران کالعدم انصار الشریعہ کے دو ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلئے، گرفتار دہشت گردوں میں جامعہ کراچی کا ایک پروفیسر بھی شامل ہے۔

حساس ادارے نے کوئٹہ اور پشین میں کارروائیوں کے دوران دو دہشت گردوں مشتاق اور حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا۔

دونوں کالعدم انصار الشریعہ کے ماسٹرمائنڈ ہیں۔ گرفتار ہونے والا دہشت گرد مشتاق جامعہ کراچی میں پروفیسر ہے جبکہ حبیب اللہ نے کراچی اور حیدرآباد میں مدارس قائم کر رکھے ہیں۔