Sunday, May 5, 2024

کوئٹہ: انسداد منشیات فورس نے 5ارب سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لیں

کوئٹہ: انسداد منشیات فورس نے 5ارب سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لیں
June 16, 2015
کوئٹہ (92نیوز) انسداد منشیات فورس نے کوئٹہ کے علاقے پشین میں چھپائی گئی 3 اعشاریہ پانچ ٹن منشیات برآمد کر لی۔ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 5 ارب روپے سے زائد ہے۔ انسداد منشیات فورس کے مطابق حکام کو خفیہ اطلاع ملی کے ضلع پشین میں ایف سی کی سخت نگرانی اور چھاپوں کے پیش نظر سمگلر مافیا نے بھاری مقدار میں منشیات ریگستان میں قائم ایک ہٹ میں چھپائی ہوئی ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد منشیات فورس نے 3.5 ٹن منشیات برآمد کر لی ہے۔ انسداد منشیات فورس کے مطابق برآمد کی گئی منشیات میں 3ہزار201 کلوافیون اور 224 کلوہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ فورس کے مطابق منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے ہے جو ضلع مکران اور دیگر علاقوں میں بھجوائی جا رہی تھی۔ فورس کے مطابق منشیات قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔