Tuesday, May 7, 2024

کوئٹہ ، انجینئر مرک اچکزئی کےمہمان خانے پر فائرنگ ،داؤداچکزئی زخمی

کوئٹہ ، انجینئر مرک اچکزئی کےمہمان خانے پر فائرنگ ،داؤداچکزئی زخمی
July 16, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں اے این پی کے سابق سینیٹر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے ، لیویز ذرائع کے مطابق اے این پی امیدوار انجینئر مرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے اے این پی کے مرکزی نائب صدر داؤد اچکزئی زخمی ہو گئے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ داؤد اچکزئی کو بازو میں گولی لگی،حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔