Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ: الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ، 25اگست کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

کوئٹہ: الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ، 25اگست کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
August 8, 2015
کوئٹہ (92نیوز) پاک فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف بیانات اور تقاریر کرنے پر کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے یہ حکم پشین تھانے میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ اے ٹی سی ٹو کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کو عدالت میں پیش ہونے کے نوٹسز جاری کیے تاہم ایم کیو ایم کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ایم کیوایم کے قائد کو پچیس اگست کو ہر صورت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔