Thursday, May 9, 2024

کوئٹہ ، اساتذہ کی مشکل آسان کرنے کے لئے 20 بسیں متعلقہ کالجوں کے پرنسپل کے حوالے

کوئٹہ ، اساتذہ کی مشکل آسان کرنے کے لئے 20 بسیں متعلقہ کالجوں کے پرنسپل کے حوالے
April 13, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں زیور تعلیم سے اراستہ کرنے والے اساتذہ کی مشکل آسان کرنے کے لئے 20 بسیں متعلقہ کالجوں کے پرنسپل کے حوالے کر دیں ۔ بلوچستان کے دور دراز علاقوں  کے سرکاری کالجوں میں کوئٹہ سے جانے والی  پروفیسرز جن میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہیں ان کے لئے جانا اور واپس انا انتہائی مشکل عمل ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مستقبل کے معماروں کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنے والے استاد کی سہولت کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم بلوچستان نے جدید سہولیات سے اراستہ 20 بسیں ان علاقوں میں قائم کالجوںکے پرنسپلز کے حوالے کر دیں ۔ پروفیسرز بسوں کے چابیاں حاصل کرنے پر خوش تھیں ۔ کہتی ہیں کہ خاص کر خواتین اسٹاف کے لئے دور دراز علاقوں میں جانا اور واپس انا ٹرانسپورٹ کے بغیر مشکل تھا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے مزید بسوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقوں میں کالجوں میں تعینات پرنسپلز کو نجی گاڑیاں  بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے تاکہ وہ سہولت کے لئے اپنی پیشہ وارانہ زمہ دارایاں نبھا سکیں ۔