Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ: آپریشن ردالفساد کا سلسلہ جاری ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

کوئٹہ: آپریشن ردالفساد کا سلسلہ جاری ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
March 13, 2017
کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ میں آپریشن ردالفساد کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہےنواں کلی  میں پولیس نے کارروائی کر کے ای ایم ای سینٹر اور سمنگلی ائیربیس پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی کارروائی کے دوران بری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق  کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ  کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ رات  خفیہ اطلاع پر نواں کلی کے ایک گھر پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا برآمد شدہ اسلحے میں کلاشنکوف ،رائفل،لائٹ مشین گن رائونڈز اور میگز ین کی بڑی تعداد شامل ہیں ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے برآمد شدہ اسلحہ سمنگلی ائیربیس ای ایم ای سینٹر پرحملے سمیت دیگر تخریب کاری کے غرض سے استعمال کیا جانا تھا۔ ڈی ائی جی کا کہنا تھا کہ  آپریشن ردالفساد کا سلسلہ جاری رہے گا شہرمیں چلنے والی 38کالے شیشے والی گاڑیوں سمیت غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران فارن ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28افراد کو گرفتار کیا گیا  جبکہ 9دیگر ملزمان کو بھی گرفتارکرلیاگیا  جن میں 2اشتہاری 7مفرور ملزمان شامل ہے ۔