Saturday, May 4, 2024

کوئٹہ ،100سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا

کوئٹہ ،100سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا
August 22, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) ملک بھرکی طرح کوئٹہ میں عید الاضحی انتہائی مذہبی جوش و جذبے و عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی امن و بھائی چارے کے لئے خصوصی دعائیں مانگنے کے بعد اب امت مسلمہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی میں مصروف ہیں۔ بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں 100سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں امت مسلمہ نے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی امن و بھائی چارے کیلئے خصوصی طورپر دعائیں مانگیں ۔ نماز عید کے بعد شہریوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور پھر سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کیلئے قربانی کا عمل شروع ہوا، مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے اجتماعی قربانی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ عید الاضحی پر بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی  جنھوں نے قربانی کے جانور کی قربانی کے بعد میلوں ٹھیلوں کا رخ کر لیا اور خوب موج مستی کی۔