Thursday, April 25, 2024

کوئلہ کی کان کنی کےلئے مشینری اور آلات کسٹم سے مستثنیٰ

کوئلہ کی کان کنی کےلئے مشینری اور آلات کسٹم سے مستثنیٰ
April 3, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)تھرمیں کوئلےکےذخائرکوبجلی کی پیداوارکیلئےجلد بروکارلانےکیلئےحکومت نےکوئلہ کی کانکنی کیلئےملک میں تیارنہ ہونے والےالات، مشینری اورگاڑیوں کوکسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قراردیدیا۔ اسلام اباد میں فیڈریل بورڈ اف ریوینو کی طرف سے جاری ایس اراوکیمطابق یہ سہولت صرف تھرمیں کوئلہ کی کانکنی کرنےوالی کمپنیوں یا انکی ٹھیکیدارکمپنیوں کوحاصل ہوگی۔ سہولت سےفائدہ اٹھانےکیلئےانکووفاقی یا صوبائی حکومت کی طرف سے حاصل شدہ پرمٹ، لیزیا لائسنس پیش کرنا ہوگا ۔ اس سہولت کےتحت درامد شدہ سامان کی بغیر کسٹم ڈیوٹی ادائیگی آگے فروخت کرنے پرممانعت عائد کی ہے۔