Thursday, March 28, 2024

کوئلہ کان میں پھنسے مزدوروں کیلئے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری

کوئلہ کان میں پھنسے مزدوروں کیلئے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری
July 16, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے پی ایم ڈی سی ڈگاری کوئلہ کان  میں پھنسے مزدوروں کے لئے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 10کان کن ملبے تلے دب گئے تھے، مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت 4کان کنوں کی لاشیں نکال لی جبکہ ایک کو زندہ حالت میں ریسکیوکرلیا گیا ، کان میں پھنسے دیگر پانچ افراد کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے پی ایم ڈی سی ڈگاری کوئلہ کان میں دو روز قبل شارٹ سرکٹ اور زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 10مزدور کوئلہ کان میں پھنس گئے ۔ پھنسنے والے  مزدوروں کو  نکالنے کے ریسکیوآپریشن آج تیسرے روز بھی جاری ہے ،کان کنوں نے پی ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر اپنی مدد آپ کے تحت 4مزدوروں کی لاشیں جبکہ ایک کو زخمی حالت میں نکال لیا زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ محنت مشقت سے پہاڑوں کو سینہ چیر کر کوئلہ نکالاجاتا ہے ،تاہم کوئلہ کانوں میں بنیادی سہولیات موجود نہیں ہے۔ کوئلہ کا ن میں پھنسے 10مزدوروں میں سے 5تاحال کان میں پھنسے ہوئے جن کو ریسکیو کرنے کے لئے پی ڈی ایم اے اور کان کنوں کی جانب امدادی کارروائیاں جاری ہے ۔