Friday, April 26, 2024

کنیکٹی کٹ میں سات افراد کی نعشیں برآمد، قتل دس سال قبل ہوئے تھے، ممکنہ سیریل کلر کا کھوج لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں: پولیس حکام

کنیکٹی کٹ میں سات افراد کی نعشیں برآمد، قتل دس سال قبل ہوئے تھے، ممکنہ سیریل کلر کا کھوج لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں: پولیس حکام
May 12, 2015
کنیکٹی کٹ (نائنٹی ٹو نیوز) امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں ایک شاپنگ پلازے کے عقب میں دلدلی علاقے سے سات افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ساتوں افراد کا قاتل ایک ہی ہے۔ نیو بریٹن سے نعشیں ملنے کے بعد علاقے میں سراسیمگی پائی جاتی ہے اور پولیس حکام ممکنہ سیریل کلر کا کھوج لگانے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔ علاقے میں قتل دس سال پہلے ہوئےتھے۔ پولیس نے نعشیں چیف میڈیکل ایگزامینر کے دفتر بھجوا دی ہیں جن کے فرانزک نمونے کنیکٹی کٹ کی لیبارٹری کو بھیجے جائیں گے۔ ان افراد کی ملنے والی باقیات میں کھوپڑیاں اور ڈھانچے ہی ہیں۔ نیو بریٹین پولیس کے سربراہ جیمز وارڈویل تین ڈھانچے خواتین کے ہیں جو آٹھ سال پہلے ملے تھے ان کے نام چالیس سالہ میری جین مینارڈ تئیس سالہ جیولین مارٹنیز اور تریپن سالہ ڈیانے کوسیک ہیں۔ پچھلے ماہ چار مزید نعشین نکالی گئی ہیں جن میں ایک کا نام میلین کیملینی ہے جبکہ دیگر افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی۔ وارڈ ویل نے کہا ان کی ہمدردیاں مقتولین اور ان کے ورثا کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا عوام کی زندگیوں کو اس وقت سیریل کلر سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا تمام افراد دو ہزار تین میں لاپتہ ہوئے تھے تاہم اس تفتیش کی تفصیلات سے متعلق ہر بات نہیں بتائی جا سکتی۔