Sunday, September 8, 2024

کنگنا رناوت نے زیادہ معاوضہ لینے میں دیپکا پڈوکون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کنگنا رناوت نے زیادہ معاوضہ لینے میں دیپکا پڈوکون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
August 22, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت نے اپنے فلمی معاوضے میں اضافہ کردیا جس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون اور جنگلی بلی کے نام سے مشہور پریانکا چوپڑا کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراوں میں ہوتا ہے تاہم اب اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے معاوضے میں اضافہ کرتے ہوئے دونوں اداکاراوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 11 کروڑ روپے وصول کیا جبکہ اداکارہ دپیکا پڈوکون فلموں میں کام کا معاوضہ 8 سے 9 کروڑ روپے اور پریانکا چوپڑا 7 سے 8 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔ دوسری جانب فلموں میں اپنا معاوضہ بڑھانے سے متعلق کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ فلموں میں میرے کردار سب سے الگ اور منفرد ہوتے ہیں جبکہ فلمیں بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کرتی ہیں جس کے باعث معاوضے میں معمولی اضافہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کی متعدد فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہیں جن میں ”کوئین“ اور ”تنو ویڈزمنوریٹرنز“ سرفہرست ہیں۔