Wednesday, April 24, 2024

کنگسٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ، ویسٹ انڈیز نے 251 رنز بنا لیے

کنگسٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ، ویسٹ انڈیز نے 251 رنز بنا لیے
August 14, 2021 ویب ڈیسک

جمیکا (92 نیوز) کنگسٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگ میں 8 وکٹوں پر 251 رنز بنا لیے۔

جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان پر برتری حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم نے دو  وکٹوں کے نقصان پر دو رنز سے دوسرے کھیل کا آغاز کیا تو 51 رنز کے مجموعی اسکور پر روسٹن چیز پویلین لوٹ گئے۔

100رنز کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے یکے بعد دیگر میزبان ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ  کر کے  قومی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنا دی۔

100رنز پر آدھی ٹیم  کے پویلین لوٹنے پر  کربیئن ٹیم کے کپتان کریگ بریتھویٹ اور جیسن ہولڈر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ  کا مظاہرہ کرتے ہوئے  96 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن  بہتر کر دی ۔ جیسن ہولڈر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کریگ بریتھویٹ نروس نانئنٹیز کا شکار ہوئے اور 97 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ جوشواڈسلوا 20 اور واریکن ایک رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر 34 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کرآؤٹ ہوئی تھی۔