کنگز آف رنگ بنے 92 نیوز کے مہمان
لاہور(92نیوز)کنگز آف رنگ بنے 92 نیوز کے مہمان، اسٹار ریسلرز ٹائنی آئرن،،بیمبی کلر،،اور بادشاہ پہلوان نےلاہور میں 92 نیوز کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔ کارکنوں نے پہلوانوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی لیں۔
تفصیلات کےمطابق عالمی شہرت یافتہ ریسلرز ٹائنی آئرن ، بیمبی کلر اور بادشاہ پہلوان کی لاہور میں 92 نیوز کے ہیڈ آفس آمد کارکنوں سے خوش گپیاں ،،مختلف اسٹائلز بنا کر کارکنوں کو خوب محظوظ کیا۔ معروف ریسلر ٹائنی آئرن اور بیمبی کلر نے پاکستان آکر خوشی کا اظہار کیا کہتے ہیں اگلے ماہ سے پاکستان میں تاریخی ایونٹ ہونے جارہا ہے ،شائقین بڑی تعداد میں شرکت کرکے لطف اندوز ہوں۔ پاکستانی نژاد فرانسیسی ریسلر بادشاہ پہلوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار پرو ریسلنگ کا انعقاد کیا جا رہاہے ایونٹ میں دنیا بھر سے کئی ریسلر شرکت کریں گے۔