Saturday, May 18, 2024

کنگ کانگ کی نئی فلم ”کانگ سکل آئی لینڈ“ دھماکے دار انٹری کیلئے تیار

کنگ کانگ کی نئی فلم ”کانگ سکل آئی لینڈ“ دھماکے دار انٹری کیلئے تیار
January 22, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) کنگ کانگ سیریز کی ایک اور فلم ”کانگ۔۔ سکل آئی لینڈ“ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کانگ۔۔۔سکل آئی لینڈ“ کی کہانی کنگ کانگ کے جزیرے کے گرد گھومتی ہے۔

امریکی اسپیشل فورسز کی ٹیم کنگ کانگ کے خاتمے کے لیے ایک جزیرے پر حملہ آور ہوتی ہے لیکن یہ جزیرہ امریکی فوجیوں کے لیے قبرستان ثابت ہوتا ہے۔ اس بار ان کا دشمن صرف کنگ کانگ ہی نہیں بلکہ ایک اور عجیب و غریب مخلوق بھی ہے۔

فلم کی ہدایات جارڈن واٹ رابرٹس نے دی ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں ٹام ہڈلسٹن، سیموئیل جیکسن، جان گڈمین، بری لارسن، جنگ تیان، جان آرٹز اور شیا ویگام شامل ہیں۔ فلم دس مارچ کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔