Tuesday, April 23, 2024

کنگ فہد لائبریری میں 11 سو برس قدیم قرآن پاک کا نسخہ موجود

کنگ فہد لائبریری میں 11 سو برس قدیم قرآن پاک کا نسخہ موجود
May 16, 2020
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کی کنگ فہد لائبریری میں 11 سو برس قدیم قرآن پاک کا نسخہ موجود ہے جسے چمڑے پر لکھا گیا ہے۔ لائبریری کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ قرآن پاک کے قدیم قلمی نسخوں کو جمع کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ کنگ فہد لائبریری ، 11 سو برس قدیم ، قرآن پاک ، نسخہ موجود ، ریاض ، 92 نیوز کنگ فہد قومی لائبریری میں گیارہ سو برس قدیم قرآن پاک کا ایسا نادر نسخہ محفوظ ہے جو چمڑے پر لکھاگیا تھا۔۔یہاں قرآن پاک کا ایک اور نادر نسخہ بھی موجود ہے جو خط نسخ میں ہے- ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ دسویں صدی ہجری میں لکھا گیا ہوگا۔ لائبریری کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالعزیز الراشد نے بتایا کہ کنگ فہد قومی لائبریری قلمی نسخوں کے تحفظ پر کام کررہی ہے۔ یہ لائبریری سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی لائبریریز میں موجود اصلی قلمی نسخوں کا ڈیٹا بھی تیار کررہی ہے۔ کنگ فہد قومی لائبریری قلمی نسخوں کے مالکان کو قلمی نسخے سینیٹائز کرنے کی سہولت بھی مہیا کررہا ہے۔ ایسا کرنے سے قلمی نسخے کی عمر بڑھ جاتی ہے۔ لائبریری اس قسم کے نسخوں کا باقاعدہ دستاویزی کارڈ بھی جاری کرتی ہے۔ الراشد نے بتایا کہ کنگ فہد قومی لائبریری 73 ہزار قلمی نسخوں کی فوٹو کاپیاں بھی جمع کرچکی ہے جبکہ اس کے یہاں 6 ہزار نایاب دستاویزات کا خزانہ بھی محفوظ ہے۔ کنگ فہد قومی لائبریری میں 90 ہزار نایاب قلمی نسخے محفوظ کیے جاچکے ہیں۔ کنگ فہد قومی لائبریری 1983 میں سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم کی گئی تھی۔