Sunday, September 8, 2024

کنگ فو پانڈا تھری کا رنگارنگ پریمیئر، فلمی ستاروں کی ریڈکارپٹ میں شرکت

کنگ فو پانڈا تھری کا رنگارنگ پریمیئر، فلمی ستاروں کی ریڈکارپٹ میں شرکت
January 17, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) فلم کنگ فو پانڈا تھری کا رنگا رنگ عالمی پریمئر ہفتے کی صبح ہالی ووڈ میں ہوا تاہم فلم میں شیرنی کا کردار ادا کرنے والی انجلینا جولی سیاہ رنگ کا پیراہن زیب تن کر کے ریڈ کارپٹ پر آئیں۔ جینیفر نیلسن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کاسٹ میں جیک بلیک، انجلینا جولی، جیمز ہونگ، ڈسٹن ہوف مین جیسے فنکار شامل ہیں۔ صبح کے وقت ہونیوالے عالمی پریمئر کا ریڈکارپٹ رنگوں اور فلم کے اینی میٹڈ کرداروں سے مزین تھا جس میں شائقین کے دل موہ لینے کے تمام سامان لئے ہوئے تھا جبکہ پریمئر کے آغاز پر مسحور کن رقص نے تو لوگوں کے دل ہی موہ لئے۔ فلم میں کنگ فو پانڈا ‘‘پو’’ کی ڈبنگ جیک بلیک نے کرائی ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ فلم کرتے وقت اس کے اندر پانڈا نہیں ایک انسان ہی تھا بلکہ ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ وہ پانڈا روپ دھارے بھی انسان ہی تھے۔ فلم کی کہانی دراصل انسانوں کی ہی ہے اور کنگ فو پانڈا کو برے ‘‘کائی’’ کو شکست دینے کیلئے مارشل آرٹ کے زیادہ داؤ پیچ سیکھنے چاہئیں۔ کنگ فو پانڈا ہیرو ہونے کے باوجود گھمنڈی نہیں بلکہ بہت اچھا، خوبصورت اور معصوم ہیرو ہے۔ فلم انتیس جنوری کو ریلیز ہو گی۔