Saturday, April 27, 2024

کنگ سلیمان ریلیف نے 20 ہزار راشن بیگ گفٹ تقسیم کیے، گورنر چودھری سرور

کنگ سلیمان ریلیف نے 20 ہزار راشن بیگ گفٹ تقسیم کیے، گورنر چودھری سرور
April 26, 2020
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ کنگ سلیمان ریلیف کی طرف سے 20 ہزار راشن بیگ گفٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔ چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ مقصد نہیں کہ وائرس کنٹرول ہوگیا ہے۔ وباء تیزی سے پھیل رہی ہے،عوام احتیاطی تدابیر پر توجہ نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ وباء کنٹرول سے باہر ہوگئی تو ہیلتھ کا نظام ایسا نہیں کہ مریضوں کو برداشت کرسکے۔ ڈاکٹرز کے پیغام کو عوام کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ ہمیں اسمارٹ لاک کی طرف جانا ہے تاکہ زیادہ لوگ کورونا سے متاثر نہ ہوں۔