Friday, April 26, 2024

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل سے 2 ڈاکٹرز لاپتہ ہوگئے

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل سے 2 ڈاکٹرز لاپتہ ہوگئے
March 19, 2017
لاہور(92نیوز)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے ہاسٹل سے دو ڈاکٹرز لاپتہ ہوگئے ہیں جن کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گوالمنڈی میں درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر حافظ محمدعدنان اور ڈاکٹر جاوید بدھ کی شام سے لاپتہ ہوئے، ہاسٹل انتظامیہ نے اہلخانہ کو ہفتہ کے روز اطلاع کی جس کے بعد اہلخانہ نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔ دونوں مبینہ مغوی ڈاکٹرز کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ دونوں میوہسپتال میں ہاؤس جاب کررہےتھے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ ہاسٹل میں بدھ پندرہ مارچ کو حاضری لگائی جس کے بعد وہ اپنی موٹرسائیکلوں سمیت غائب ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکٹرز کے موبائل فونز ڈیٹا کی مدد سے ان کی تلاش جاری ہے۔