Friday, March 29, 2024

کنگ آف پاپ میوزک مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے

کنگ آف پاپ میوزک مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے
June 25, 2021

کیلفورنیا (92 نیوز) کنگ آف پاپ میوزک مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے۔ مائیکل جیکسن نے گلوکاری، گیت نگاری اور منفرد رقص سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

پاپ میوزک کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کے مداح آج ان کی 12 ویں برسی منا رہے ہیں۔ اپنے منفرد انداز کے باعث پاپ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بننے والے مائیکل جیکسن نے صرف 5 برس کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا۔

 1964 میں اپنے بھائیوں کے  ساتھ جیکسن فائیو  کے پہلے میوزک البم آئی وانٹ یو بیک نے  دنیا بھر میں دھوم مچائی۔ مائیکل جیکسن  کا پہلا سولو البم  آف دی وال تھا ۔ پھر آیاتھرلر جسے دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا گیا۔ پاپ سنگر کی  آواز کے ساتھ ساتھ مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس اسٹائل نے بھی عالمگیر مقبولیت حاصل کی۔ ان کا مون واک نامی ڈانس اسٹائل ان کی شناخت بن گیا۔

بیٹ اِٹ، بیڈ، ڈینجرس اور بلی جینز جیسے بلاک بسٹر گیت دینے والے مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔