Monday, May 13, 2024

کنگ آف باکسنگ محمد علی کلے کے مداح آج انکی 78ویں سالگرہ منارہے ہیں

کنگ آف باکسنگ محمد علی کلے کے مداح آج انکی 78ویں سالگرہ منارہے ہیں
January 17, 2020
لاہور (92 نیوز) کنگ آف باکسنگ محمد علی کلے کے مداح آج ان کی 78ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وہ دنیا بھر میں اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے بھی مشہور ہوئے۔ محمد علی نے 17 جنوری 1942 کو ایک مسیحی گھرانے میں جنم لیا اور ان کا نام کاسیئس کلے رکھا گیا۔ وہ 1970 میں اپنی شہرت کے عروج پر اسلام قبول کرکے محمد علی کلے بن گئے۔ محمد علی نے اپنے 20 سالہ باکسنگ کیرئیر میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن سمیت کئی ٹائٹل جیتے۔ انہوں نے 61 فائٹس لڑیں جن میں سے 56 میں انہوں نے مخالف باکسرز کو دھول چٹائی۔ محمد علی کلے دنیا بھر میں اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے بھی مشہور ہوئے، وہ رعشہ کے مرض میں مبتلا رہے اور 3 جون 2016 کو دار فانی سے کوچ کرگئے۔ محمد علی اپنے عظیم کارناموں کی وجہ سے آج بھی اپنے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔