Thursday, April 25, 2024

کنٹینرز گمشدگی کیس ،نیب عدالت کو ٹرائل بارے آگاہ کرے:جسٹس ثاقب نثار

کنٹینرز گمشدگی کیس ،نیب عدالت کو ٹرائل بارے آگاہ کرے:جسٹس ثاقب نثار
March 18, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے ایساف کنٹینرز کیس میں نیب کو ہدایت کی ہے کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ کنٹینرز کی گمشدگی کے حوالے سے نیب عدالتوں میں ٹرائل کس مرحلے پر ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایساف کنٹینرز کیس کی سماعت کی۔ عدالت نےاستفسار کیا کہ بتایا جائے نیب عدالتوں میں کنٹینرز کی گمشدگی سے متعلق مقدمے میں کیا پیشرفت ہوئی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب فوزی ظفر نے بتایا کہ  آٹھ ہزار کنٹینرز گم ہونے پر نیب عدالتوں میں چوالیس ریفرنس دائر کیے۔ ایساف کےچھ سو ستائیس مزید کنٹینرزکی گمشدگی کے حوالے سے سترہ  اضافی ریفرنس بھی دائر کیے ہیں، جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ نیب کاغذی کارروائیاں نہ کرے احتساب بیورو کی کنٹینرز سے متعلق گمشدگی رپورٹ نامکمل ہے، نیب خیال رکھے ریفرنس دائر کرنے والوں کے خلاف بھی ریفرنس دائر ہوسکتا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔