Friday, March 29, 2024

کنٹینرز کی پکڑدھکڑ کیس ، مالکان کو معاوضے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت

کنٹینرز کی پکڑدھکڑ کیس ، مالکان کو معاوضے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت
October 31, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) کنٹینرز کی پکڑدھکڑ کیس میں پکڑے گئے کنٹینرز کے مالکان کو معاوضے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کے بیان پر درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزادی مارچ کے دوران کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا کیس نمٹا دیا۔ ڈی سی اسلام آباد کے بیان پر عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کیا آپ اشیاء ضروریہ سے بھرے کنٹینر زبردستی پکڑ رہے ہیں جس پر ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہم نے کینٹینر نہیں پکڑے، ہم نے ایسا کوئی کینٹینر نہیں پکڑا جس میں ضرورت کی اشیاء ہوں۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا ہم نے لاہور کی ایک کمپنی سے پیپرا رولز کے تحت کنٹینرز حاصل کئے ہیں۔ لاہور کی کمپنی کو چھ کروڑ روپے ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا دوہزار چودہ کے دھرنے کے وقت حکومت کو روکا تھا کہ لوڈڈ کنٹینر نہ پکڑے جائیں۔ اگر کسی کا کنٹینر آرٹیکل اٹھارہ کی خلاف ورزی کے تحت پکڑا تو وفاقی حکومت معاوضہ دے گی۔