Friday, April 26, 2024

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لیے دنگل کل سجے گا

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لیے دنگل کل سجے گا
September 11, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لیے دنگل کل سجے گا۔ انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا۔

تمام 42 کنٹونمنٹ  بورڈ میں  پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے  گی۔ 219 وارڈز میں لاکھوں شہری حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات میں جنرل نشست کیلئے 1559 امیدوار میدان میں  ہیں۔