Saturday, April 20, 2024

کنٹونمنٹ بورڈ کی طرح دو ہزار تئیس میں بھی شفاف اور آزادانہ الیکشن کرانا ہوں گے، شہباز شریف

کنٹونمنٹ بورڈ کی طرح دو ہزار تئیس میں بھی شفاف اور آزادانہ الیکشن کرانا ہوں گے، شہباز شریف
September 26, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے کنٹونمنٹ بورڈ کی طرح دو ہزار تئیس میں بھی شفاف اور آزادانہ الیکشن کرانا ہوں گے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ مطالبہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں سے ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک کو تباہ کر دیا۔ آج آٹا، دال کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بجلی، تیل اور گیس آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ بجلی کے بل آسمانی بجلی بن کر عوام پر حملہ کر رہے ہیں۔ پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو چکا، دنیا میں عزت نہیں رہی۔ قوم کا تیل نکال کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔ ہمارا عدلیہ سمیت تمام اداروں سے شفاف الیکشن کا مطالبہ ہے۔ 2023 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔

 ادھر خواجہ آصف نے مسلم لیگ نون میں اختلافات کا اعتراف کر لیا اور کہا جھگڑے ورکرز کے نہیں قیادت کے ہیں۔ مقامی لیڈرشپ کی صفوں میں جھگڑے اور دراڑیں ختم کرکے اتحاد قائم ہونا چاہیے۔