Saturday, April 27, 2024

کنٹریکٹ اساتذہ نے ڈی سی اسلام آباد کسٹودین بنے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا

کنٹریکٹ اساتذہ نے ڈی سی اسلام آباد کسٹودین بنے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا
December 20, 2020

لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر کے کنٹریکٹ اساتذہ کا کل سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد کسٹودین بنے اس یقین دہانی پر دھرنے کو ملتوی کر رہے ہیں اگر مطالبا ت پورے نہ ہوئے تو ایک دن کے نوٹس پر دوبارہ بنی گالا کا رخ کرینگے۔

پنجاب بھر سے آئے خواتین اور مرد اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کےلئے بنی گالا میں احتجاجی دھرنا، سخت سردی اور پولیس تشدد کے باوجود اساتذہ نے پوری رات احتجاج جاری رکھا۔ رات گئے اساتذہ کور کمیٹی کے کمشنر راولپنڈی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

مظاہرین نے پریس کانفرنس میں دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ ممبر کور کمیٹی قاسم بخاری نے کہا ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کی کال دیں گے۔

مظاہرین اور انتظامیہ کے مذاکرات میں طے پایا کہ اساتذہ کے نمائندہ وفد کے کل لاہور میں وزیر قانون راجہ بشارت کے ساتھ مذاکرات ہونگے۔

گزشتہ رات پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور گرفتاریاں بھی کیں۔