Wednesday, April 24, 2024

کنٹرول لائن کے قریب دھماکے سے پانچ فوجی جوان شہید ، ایک زخمی

کنٹرول لائن کے قریب دھماکے سے پانچ فوجی جوان شہید ، ایک زخمی
July 3, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے مزید پانچ جوان وطن پر قربان ہو گئے۔ کنٹرول لائن کے قریب دھماکے سے پانچ فوجی جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں صوبیدار میجر محمد صادق، سپاہی محمد طیب، زوہیب، قاسم اور شیر زمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے واقعے کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی قرار دے دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید صوبیدار محمد صادق کا تعلق گاوں بانڈی ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔ شہید صوبیدار نے اپنے سوگواران میں 3 بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ شہید سپاہی محمد طیب کا تعلق گاوں سوراکھی تحصیل و ضلع خوشاب سے ہے۔ شہید سپاہی زوہیب کا تعلق گاوں نندی نار گہمیر منڈالہ تحصیل و ضلع پونچھ سے ہے ۔  شہید سپاہی غلام قاسم کا تعلق گاوں ساہیوال ضلع سرگودھا سے ہے۔