Friday, April 26, 2024

کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی خلاف ورزیاں ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی خلاف ورزیاں ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج
August 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی مسلسل خلاف ورزیوں پر  پاکستان  نے  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی کی ،  پاکستان نے باور کرایا کہ بھارتی فورسز کا کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز طرز عمل ، خطے کے امن کیلئے خطرہ ،کسی بھی تذویراتی غلط فہمی کو جنم دے سکتا ہے ۔ بھارتی جنگی جنونیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، بھارتی فورسز نے  18اگست کوکنٹرول لائن پر معصوم شہری آبادی پربھاری ہتھیاروں کا استعمال کر کے دو شہریوں کو شہید،جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی ، قیمتی جانوں کے ضیاع پرشدید احتجاج  کیا ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی  کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیاءوسارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کوباور کرایا کہ بھارتی فورسز کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، بھارت مسلسل بین الاقوامی انسانی حقوق،قوانین اور اقدار کی خلاف ورزیاں کا مرتکب ہو رہا ہے۔۔ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں جو کسی بھی تزویراتی غلط فہمی کو جنم دے سکتی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اپنی فورسز کو فائربندی انتظام 2003ءکی مکمل پاسداری کی ہدایات دے، واقعات کی تحقیقات اور اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے 18اگست کولائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور چری کوٹ سیکٹرز میں بھاری توپخانہ، مارٹر گولے اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ جس سے ناگرے گاﺅں کے رہائشی بزرگ لعل محمداور حسن دین شہید، جبکہ 7 سالہ صدام شدید زخمی ہوا تھا۔ بھارت نے 2017ءسے فائر بندی کی خلاف ورزیوں میں شدید اضافہ کیا، ابتک 1970سے زائد بار فائر بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔