Friday, April 26, 2024

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 4 پاکستانی جوان شہید

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 4 پاکستانی جوان شہید
January 15, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ایل او سی کے کوٹلی سیکٹر میں بھارت کی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔
بھارت کا جنگی جنون انتہا کو چھونے لگا۔
مودی سرکار ہاتھوں میں بارود تھامے خطے کے امن کی دشمن بن گئی۔ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جندروٹ کوٹلی سیکٹرمیں بھارتی فوج نے فائرنگ اس وقت کی جب پاک فوج کے جوان کمیونیکشن لائن کی مرمت کر رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے بھر پور جواب پر دشمن کی دوڑیں لگ گئیں۔
فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی فوجی انجام کو پہنچ گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
رواں سال اب تک سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کے 71 واقعات ہو چکے۔ اس سے پہلے بھی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں معمر خاتون شہید ہو گئی تھی۔