Friday, March 29, 2024

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی ، ایک نوجوان شہید، 3 خواتین زخمی

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی ، ایک نوجوان شہید، 3 خواتین زخمی
April 2, 2019

راولپنڈی (92 نیوز) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی بڑھ گئی۔ کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں ایک نوجوان شہید، 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی پر گزشتہ 48 سے 72 گھنٹوں میں بلا اشتعال فائرنگ میں اضافہ کیا ہے۔

  ایل او سی پر فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے جبکہ شہری آبادی پر بھارتی فائرنگ سے 18 سالہ لڑکا  شہید اور تین خواتین زخمی ہو گئیں۔  

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں بھارتی فورسز کو ناقابل تلافی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجی ہلاک، 19 زخمی ہو گئے۔  

 ترجمان دفتر خارجہ نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کی ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت فائر بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارتی فورسز جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔