Tuesday, April 23, 2024

کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید لانس نائیک تیمور اسلم لاہور میں سپرد خاک

کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید لانس نائیک تیمور اسلم لاہور میں سپرد خاک
August 17, 2019
 لاہور (92 نیوز) کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک تیمور اسلم کو باب پاکستان قبرستان لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے قوم کے بہادر سپوٹ دھرتی ماں کے حوالے کر دیئے گئے۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید پاک فوج کے جوان منوں مٹی تلے جا سوئے۔ شہید لانس نائیک تیمور اسلم کو لاہور میں نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کیا گیا۔ پچیس سالہ شہید تیمور کی دوسال قبل شادی ہوئی۔ شہید تیمور اسلم کی نماز جنازہ ریلوے گراؤنڈ والٹن روڈ میں ادا کی گئی اور ان کی باب پاکستان قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔  کنٹرول لائن  بھارتی فائرنگ  شہید  لانس نائیک  تیمور اسلم  باب پاکستان قبرستان  سپرد خاک شہید نائیک تنویر کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں 138 دس آر خانیوال میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج و پولیس افسران اور مقامی نمائندوں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شہید تنویر نے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو چھوڑا۔ شہید کے سوگواران میں والدین، دو بھائی اور ایک ہمشیرہ شامل ہے۔  کنٹرول لائن  بھارتی فائرنگ  شہید  لانس نائیک  تیمور اسلم  باب پاکستان قبرستان  سپرد خاک بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی محمد رمضان کی نماز جنازہ میاں چنوں میں ادا کی گئی۔ کرنل احسن کی قیادت میں پاک فوج کے دستے، مقامی افسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہید کا جسد خاکی اُنکے گاؤں پہنچا گیا تو شہریوں نے پھول نچھاور کئے۔ علاقہ مکین پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔