Thursday, April 25, 2024

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان کے طلباو طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان کے طلباو طالبات کا احتجاجی مظاہرہ
November 23, 2016

 کوئٹہ (92نیوز)کنٹرول لائن پر بھارتی  فائرنگ اور گولہ باری کے باعث پاکستانیوں کی شہادت پر بلوچستان کے طلباو طالبات نے شدیدمذمت کی اوراس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دشمن کےعزائم خاک میں ملانے کیلئے پاک فوج کے ساتھ  ہیں

تفصیلات کےمطابق بھارت کی جانب سے لائن اف کنٹرول پر تسلسل کیساتھ جارحیت پر بلوچستان کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ھے خصوصاً طلباہ میں دشمن سے لڑنے کا جذبہ اپنے عروج پر ھے انکا کہنا ھے کہ پاک فوج تنہا نہیں بلکہ پوری قوم انکے شانہ بشانہ ھے ہم اپنے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

طلباہ کی طرح طالبات بھی دشمن کو نیست و نابود کرنے کیلئے بے چین ہیں انکا کہنا ھے کہ وطن کے دفاع کیلئے شہد ہونے جوان ملک و قوم کے ہیرو ہیں اور ہم بھی وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔